مصری ٹی وی پیش کارہ لینا شاکر: کینسر کے سبب سر کے بال کھو دیے، مگر حوصلہ نہیں کھویا

لینا نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جن نہیں دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنے بال کھو چکی ہیں۔ لینا کا کہنا ہے کہ وہ اس خوفناک اور جان لیوا بیماری کا پوری قوت سے مقابلہ کریں‌ گی

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

قاہرہ: مصر کی ایک ٹی وی پیش کارہ لینا شاکر نے ایک حیران کن خبر کے ذریعہ اپنے پیروکاروں کو حیرت میں ڈال دیا کہ انہیں کینسر ہے۔ لینا نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جن نہیں دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنے بال کھو چکی ہیں۔ لینا کا کہنا ہے کہ وہ اس خوفناک اور جان لیوا بیماری کا پوری قوت سے مقابلہ کریں‌ گی۔

براڈکاسٹر لینا شاکر "نیل لائف" چینل کے نیوز پیش کارہ اور پروگرام پیش کارہ ہیں۔ انہوں‌نے 'فیس بک' پر اس کی بیماری کی تفصیلات بیان کیں۔ لینا کاکہنا ہے کہ بیماری کا کیمیائی علاج کروا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنا طبی معائنہ کرایا تھا جس میں انہیں کینسر کا شکار ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔

لینا کا کہنا ہے کہ اس نے بحران پر کسی حد تک قابو پا لیا ہے۔ تصاویر پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ لینا نے اپنے مداحوں سے حمایت جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔


لینا شاکر نے بتایا کہ وہ 11 سال اس بیماری کا شکار ہیں اور اپنے والدہ کےساتھ اس مشکل سے گذر رہی ہیں۔ تاہم کینسر کی رسولی کی سرجری کے عمل کے بعد اب اس کا تابکاری اور کیمیائی علاج جاری ہے۔ 43 سالہ ٹی وی براڈ کاسٹر کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کا شکار ہونے کے بعد کیموتھراپی اور ریڈیو تھراپی کے تمام مراحل سے گذر چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔