مصر: غزہ میں زخمیوں کے علاج کے لیے 1200 رضاکار ڈاکٹروں کا اندراج

قاہرہ میں فلسطینی سفیر اور عرب لیگ میں مستقل مندوب دیاب اللوح کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور متعلقہ سیکورٹی اداروں نے زخمی فلسطینیوں کے لیے مصر کے اسپتالوں کے دروازے کھول دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

قاہرہ: مصر میں ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر اسامہ عبدالحئی کا کہنا ہے کہ جمعے کی رات تک 1200 مصری ڈاکٹر غزہ میں بطور رضاکار زخمیوں کے علاج کے لیے اپنے کوائف کا اندراج کرا چکے ہیں۔ ہفتے کے روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں امور صحت کے محکمے میں خارجہ تعلقات کے ذمے دار ڈاکٹر عبداللطيف الحاج سے رابطہ جاری ہے۔

اس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ زخمی فلسطینیوں کی وصولی کے موقع پر غزہ کے اسپتالوں میں کیا ضروریات ہوتی ہیں۔ بیان کے کے مطابق مذکورہ فلسطینی ذمے دار نے مطلوبہ ادویات اور لوازمات کی فہرست ارسال کی۔ اس کے لیے فنڈنگ مصری ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کے پاس موجود عطیات سے کی جائے گی۔ یہ عطیات مصری عوام کی جانب سے دیئے جاتے ہیں۔


ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل نے مزید بتایا کہ غزہ میں بعض ماہر سرجنوں کی بھی ضرورت ہے۔ ان میں سینہ، دماغ، اعصاب، شریانوں اور انتہائی نگہداشت کے شعبے شامل ہیں۔ قاہرہ میں فلسطینی سفیر اور عرب لیگ میں مستقل مندوب دیاب اللوح کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور متعلقہ سیکورٹی اداروں نے زخمی فلسطینیوں کے لیے مصر کے اسپتالوں کے دروازے کھول دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی سفیر کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو گزشتہ دنوں کے دوران میں غزہ میں زخمی ہونے والوں کا استقبال کرے گی۔ یاد رہے کہ مصر کی وزارت صحت کے زیر انتظام طبی دیکھ بھال کی اتھارٹی نے اپنے تین اسپتالوں میں تیاری کا درجہ انتہائی سطح تک بڑھا دینے کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */