کورونا بحران میں بھی بنگلہ دیش کی معاشی ترقی میں اضافہ درج

بنگلہ دیش کی معیشت میں کورونا وبا کے باوجود سروس اینڈ مینوفیکچرنگ دونوں سیکٹرس میں اصلاح کے ساتھ مالی سال 21-2020 (جولائی 2020 – جون 2021) میں 6.94 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جی ڈی پی، تصویر آئی اے این ایس
جی ڈی پی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بنگلہ دیش کی معیشت میں کورونا وبا کے باوجود سروس اینڈ مینوفیکچرنگ دونوں علاقوں میں اصلاح کے ساتھ مالی سال 21-2020 (جولائی 2020 – جون 2021) میں 6.94 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر برائے منصوبہ ایم اے منان نے منگل کو بنگلہ دیش بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے ذریعہ جاری جی ڈی پی کے اعداد و شمار کا اعلان کیا۔

خبر رساں ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ معاشی ترقی گزشتہ مالی سال کے لیے حکومت کے 5.43 فیصد کے آخری اندازے سے زیادہ ہے۔


فی کس مجموعی قومی آمدنی گزشتہ مالی سال میں بڑھ کر 2591 ڈالر ہو گیا جو گزشتہ 20-2019 کے مالی سال میں 2326 ڈالر درج کی گئی۔ وزیر نے کہا کہ ملک کے جی ڈی پی کا حقیقی سائز گزشتہ مالی سال میں بڑھ کر 416 ارب ڈالر ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔