ایران میں زہریلی شراب پینے سے 27 افراد ہلاک، 302 بیمار

تہران : ایران کے الگ الگ صوبوں میں زہریلی شراب پینے سے تقریبا 27 افراد کی موت ہو گئی اور 302 لوگ بیمار ہو گئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ریڈیو فری یوروپ / ریڈیو لبرٹی اور ایران لیبر نیوز ایجنسی نے اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کے ترجمان مجتبیٰ خالدی نے بتایا کہ حال ہی میں پورے ایران میں 302 لوگوں کو زہریلی شراب پینے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

خالدی نے بتایا کی ہرمزان ، شمالی خراسان، البورج، كوه گليوه اور بوئر احمد ریاست میں اموات ہوئی ہیں۔

قابل غور ہے کہ ایران میں 1979 سے شراب پر پابندی عائد ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے پر نقد جرمانہ اور سخت سزا کا قانون ہے۔ اس کے باوجود بہت سے ایرانی غیر ملکی اور دیسی شراب پیتے ہیں جو غیر قانونی طور پر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

بندر عباس کے پولس سربراہ اسماعیل مشائخ نے بتایا کہ ایک بیاہتاجوڑے کو زہریلی شراب بنانے کے شک میں گرفتار کیا گیا ہے اور مشکوک ڈسٹری بیوٹر کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

اس ماہ کے شروع میں تہران کے مغرب میں واقع كاراز میں زہریلی شراب پینے سے ایک خاتون سمیت چار افراد کی موت ہو گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔