ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ 2 سال کی معطلی کے بعد بحال: رپورٹ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس کو 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپٹل میں ہونے والے واقعات کے سلسلے میں دو سال کی معطلی کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

یو این آئی

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس کو 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپٹل میں ہونے والے واقعات کے سلسلے میں دو سال کی معطلی کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

سی این این کی رپورٹ میں جمعرات کے روز کہا گیا کہ ٹرمپ کو اب اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کرنے کی اجازت ہے تاہم انہوں نے ابھی کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں پلیٹ فارمز کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے کہا کہ اس نے پابندی ختم کرنے کا فیصلہ اس بات کا تعین کرنے کے بعد کیا کہ ٹرمپ کی آن لائن سرگرمی سے عوامی تحفظ کو لاحق خطرہ کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔


تاہم، کمپنی کے ایک بیان کے مطابق، ٹرمپ کو جرائم کے اعادہ کے لیے سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خاص طور پر، خلاف ورزی کی شدت کے لحاظ سے ٹرمپ کو ایک ماہ سے دو سال کی مدت تک فیس بک سے دوبارہ ہٹایا جا سکتا ہے۔

فیس بک نے 6 جنوری کو امریکی کیپٹل میں ہونے والے واقعات کے بعد ٹرمپ کا اکاؤنٹ بندکر دیا تھا، جب ان کے کچھ حامی کئی امریکی ریاستوں سے 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صدارتی محل کی عمارت میں داخل ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔