ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کورونا مثبت پائے جانے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے

امریکی صدر نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ ان کا اور ان کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ مزید یہ کہ انہوں نے فوری طور پر علاج کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کورونا مثبت پائے جانے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے
ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کورونا مثبت پائے جانے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے
user

قومی آوازبیورو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کی اس تصدیق سے چند گھنٹے قبل ان کی خاتون مشیر ہوپ ہیکس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے۔ جمعے کے روز اپنی ٹویٹ میں امریکی صدر نے بتایا کہ ان کا اور ان کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ مزید یہ کہ انہوں نے فوری طور پر علاج کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ مل کر اس مرحلے کو پار کریں گے اور کورونا کی وبا پر غالب آئیں گے۔ ٹرمپ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اور ان کی اہلیہ قرنطینہ میں رہیں گے تاہم انہوں نے اس کی مدت کا تعین نہیں کیا۔ صحت کے امور سے متعلق طبی ماہرین اس مقصد کے لیے 14 روز قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کرتے ہیں۔


اس سے قبل اپنی خاتون مشیر ہوپ ہیکس کے بارے میں ٹرمپ نے بتایا تھا کہ ہوپ نے سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ طویل عرصے کام کیا اور اس دوران ذرا بھی آرام نہیں کیا ، ان کے کوویڈ 19 میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے ، یقینا یہ ہول ناک بات ہے!"

یاد رہے کہ ذرائع بتایا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی مشیر ہوپ ہیکس کورونا وائرس سے متاثر ہو گئی ہیں۔ ذرائع نے واضح کیا تھا کہ ہوپ ٹرمپ کے کلف لینڈ کے دورے میں ان کے ہمراہ رہیں جہاں امریکی صدر نے اپنے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کے ساتھ صدارتی انتخابات کے مباحثہ میں حصہ لیا۔ امریکی صحافیوں کے مطابق متاثرہ خاتون مشیر بدھ کے روز مینیسوٹا کے سفر میں بھی ٹرمپ کے ساتھ تھیں۔ ٹرمپ وہاں اپنے انتخابی مجمع سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔