مجھے دوبارہ فتحیاب نہ کیا تو کورونا ویکسین آنے میں تاخیر ہوگی: ٹرمپ

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو بائیڈن ملک بھر میں تالا بندی کردیں گے اور کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں تاخیر کریں گے اور عالمی وبا کو طویل مدت تک بڑھا دیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جیت ہونے سے مشیگن سمیت پورے امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

مشیگن کے مسکیگن میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ "ڈیموکریٹس سخت لاک ڈاؤن کے ذریعہ ہماری شفایابی کے امکانات کو ختم کردیں گے، جیسا کہ اس وقت وہ اپنی ریاستی حکومت میں کر رہی ہے"۔ امریکی صدر کے مطابق ڈیموکریٹس امریکہ میں کورونا وائرس کی ویکسین تیاری میں تاخیر کریں گے۔


ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ "جو بائیڈن ( ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار) اور ڈیموکریٹس جیسے لوگ مشیگن کو کاروبار کے لئے بند رکھنا چاہتے ہیں۔ اس سے ریاست کو بہت نقصان ہو رہا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ "جو بائیڈن ملک بھر میں تالا بندی کردیں گے اور کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں تاخیر کریں گے اور عالمی وبا کو طویل مدت تک بڑھادیں گے"۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن نے مزید تارکین وطن کو مشیگن میں آباد کرنے کا ارادہ کیا ہے اور وہ انہیں امریکی عوام کے پیسے پر مفت صحت کی نگہداشت اور دیگر خدمات فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "جو بائیڈن کا منصوبہ مشیگن کو تباہ کرنےکا ہے جبکہ میرا منصوبہ اس ریاست کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور بہتر بنانے کا ہے"۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔