چین: کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ کر 2835 ہوئی

کوریا میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام سینٹر کی جانب سے جاری تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2931 ہے اور مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 16 ہو گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بیجنگ: چین میں 47 مزید اموات کے ساتھ کورونا وائرس کے انفیکشن کے باعث مرنے والے افراد کی تعداد 2835 ہوگئی ہے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 79251 ہوگئی ہے۔ چین کی ہیلتھ کمیٹی نے ہفتے کے روز کہا کہ ملک کے 31 صوبوں کے مختلف اسپتالوں میں انفیکشن کے 79251 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے اب بھی 37414 افراد اسپتال میں داخل ہیں۔ متاثرین میں سے 7664 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسی دوران مختلف اسپتالوں میں داخل 39002 افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ صحت کمیٹی کے مطابق ، اس مہلک وائرس کے انفیکشن کے 427 نئے معاملےدرج کیے گئے ہیں ، انفیکشن کی وجہ سے 47 مزید اموات کے ساتھ یہ تعداد 2835 ہوگئی ہے۔


دوسری طرف جنوبی کوریا میں خوفناک کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور ملک میں 594 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد 2931 اور اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔ کوریا میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام سینٹر (كےسی ڈی سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2931 ہے اور مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 16 ہو گئی ہے۔ كےسی ڈی سی روزانہ دو بار مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے اور شام پانچ بجے کورونا وائرس سے متعلق اپ ڈیٹ کی معلومات فراہم کرتا ہے۔ ملک میں یہ وبا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس کے پیش نظر حکومت نے اتوار کو انتباہ کی سطح کو ’اورنج‘ سے بڑھا کر ’ریڈ‘ کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔