پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑے 35 لاکھ سے تجاوز

سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہاں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 27 ہزارسے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ وہاں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 184 ہے ۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد جہاں ساڑے 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑے 12 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔کورونا کے بڑھتے قہر کی وجہ سے امریکی شہریوں میں غصہ اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔


کورونا وائرس کی وبا برطانیہ میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد یوروپ میں اٹلی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ برطانیہ میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جو اٹلی سے اب بہت کم رہ گئی ہے ۔

واضح رہے یوروپ میں اٹلی وہ ملک ہے جہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہاں یہ تعداد 28 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ اسپین میں یہ تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہے اور فرانس میں یہ تعداد 24 ہزار سے زیادہ ہے۔


ادھر سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہاں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 27 ہزارسے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ وہاں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 184 ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔