مراکش میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2900 سے متجاوز

مراکش میں تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,901 اور زخمیوں کی تعداد 5530 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع منگل کو مراکشی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین بیان میں دی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>مراکش میں زلزلہ / Getty Images</p></div>

مراکش میں زلزلہ / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

مراکش: مراکش میں تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,901 اور زخمیوں کی تعداد 5530 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع منگل کو مراکشی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین بیان میں دی گئی ہے۔ پہاڑی علاقے کے سب سے زیادہ متاثرہ گاؤوں میں سے ایک، اوئگرین میں، ژنہوا کے نامہ نگاروں نے دیکھا کہ تمام مکانات کو زمین بوس ہوگئے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے کے لیے کھدائی کے آلات استعمال کررہی ہیں۔

مراکش نے اسپین، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور قطر کی جانب سے امداد کی پیشکش قبول کر لی ہے جبکہ دیگر ممالک کی جانب سے امداد کی پیشکشوں کی منظوری ابھی باقی ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آر سی) نے منگل کو مراکش میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے 112 ملین امریکی ڈالر کی ہنگامی اپیل کی۔


آئی ایف آر سی کے آپریشنز کے عالمی ڈائریکٹرکیرولین ہولٹ نے جنیوا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس وقت سب سے بڑی ضروریات پانی، صفائی ستھرائی اور پناہ گاہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم تباہی کی دوسری لہر سے بچیں‘‘۔

مراکش میں چینی میڈیکل ٹیم کے اگاڈیر یونٹ کے سربراہ ژانگ فیگونگ نے ژنہوا کو بتایا کہ طبی ٹیم نے مقامی ہسپتالوں کو فوری طور پر درکار طبی سامان جیسے فنگر پلس آکسیمیٹر، الیکٹرانک اسفیگمومینومیٹر اور اینٹی بیکٹیریل ہینڈ سینیٹائزر عطیہ کیا ہے۔

ریاستہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ شمالی افریقی ملک میں جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 11 منٹ پر 6.8 شدت کا زلزلہ آیا اور اس کا مرکز 18.5 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔