مراکش میں زلزلہ کے سبب اموات کی تعداد 2800 سے متجاوز، راحت رسانی کا کام جاری

زلزلے کی وجہ سے مراکش سے 60 کلومیٹر دور پہاڑی گاؤں تافغاغت کی تقریباً ہر عمارت تباہ ہو گئی ہے۔ شہری امدادی ٹیمیں اور مراکشی فوجی اہلکار زندہ بچ جانے والوں اور ہلاک ہونے والوں کی لاشیں تلاش کر رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>مراکش کا زلزلہ / Getty Images</p></div>

مراکش کا زلزلہ / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

رباط: مراکش میں جمعے کو آنے والے 6.8 شدت کے طاقتور زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کر گئی ہے۔ الجزیرہ نے یہ رپورٹ دی ہے۔ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ الجزیرہ کے مطابق زلزلے کے بعد ہسپانیہ، برطانیہ اور قطر کی ٹیمیں بھی مراکش میں امدادی کارروائیوں میں شامل ہو گئی ہیں۔ زلزلے کا مرکز مراکش سے 72 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 2862 ہو گئی ہے جب کہ 2562 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امدادی کارکنوں کے مطابق علاقے میں روایتی مٹی کی اینٹوں سے بنی عمارتیں عام ہیں، جس کی وجہ سے ان عمارتوں کے تباہ ہونے کی وجہ سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا امکان محدود ہو گیا تھا۔

زلزلے کی وجہ سے مراکش سے 60 کلومیٹر دور پہاڑی گاؤں تافغاغت کی تقریباً ہر عمارت تباہ ہو گئی ہے۔ شہری امدادی ٹیمیں اور مراکشی فوجی اہلکار زندہ بچ جانے والوں اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی تلاش کر رہے ہیں۔


اس سے قبل ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے زلزلے میں جان و مال کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’مراکش میں زلزلے سے جان و مال کے نقصان سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ میری تعزیت اس دکھ کی گھڑی میں مراکش کے عوام کے ساتھ ہیں۔ ان لوگوں سے تعزیت جو اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں۔ زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔ ہندوستان اس مشکل وقت میں مراکش کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔