امریکہ میں کورونا سے ہلاکتیں پانچ لاکھ سے تجاوز

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے شدید متاثرہ امریکہ میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے

واشنگٹن ڈی سی میں واقع نیشنل مال میں کورونا سے جان گنوانے والوں کی یاد میں پرچم نصب کیے گیے ہیں / Getty Images
واشنگٹن ڈی سی میں واقع نیشنل مال میں کورونا سے جان گنوانے والوں کی یاد میں پرچم نصب کیے گیے ہیں / Getty Images
user

یو این آئی

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے شدید متاثرہ امریکہ میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 500159 ہو گئی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد 28181128 ہو گئی ہے۔


امریکہ کے کیلیفورنیا، نیویارک اور ٹیکساس صوبے کورونا سے شدید متاثر ہیں۔ کیلیفورنیا میں کورونا وائرس سے 49444 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نیویارک میں کورونا سے 46924 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ٹیکساس میں اس وبا سے 42297 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ فلوریڈا میں کورونا سے 30065 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پینسلوانیا میں کورونا سے 23580 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، نیو جرسی میں 22874، ایلی نوائے میں 22506، اوہائیو میں 16874، جارجیا میں 16835، جبکہ مشی گن میں 16343 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں فائزر اور میڈونا کی کورونا ویکسین کی منظوری ملنے کے بعد ٹیکہ کاری مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔