پوری دنیا میں ساڑھے 42 لاکھ سے زیادہ کورونا مریض

برطانیہ کے علاوہ یوروپ کے دیگر ممالک میں اموات اور متاثرین کی تعداد رمیں بہت کم اضافہ ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پوری دنیا میں کورونا وبا کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہےاور آخری اعداد و شمار ملنے تک پوری دنیا میں 2 لاکھ 87 ہزار افراد اس وبا سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد42 لاکھ 53 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

ادھر امریکہ کے بعد اب روس میں سب سے زیادہ کوروناکے مریض ہیں ۔روس میں کورونا متاثرین کے معاملوں میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور وہاں اب تک 2 لاکھ 21 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں لیکن روس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد صرف 2009 ہے۔


امریکہ میں متاثرین کی تعدادساڑے 13 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں اموات کی تعدادساڑے 81 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 32 ہزار سے زیادہ ہے ۔ اٹلی میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہے ۔ اسپین اور فرانس میں یہ تعداد 26 ہزار سے زیادہ ہے۔ برطانیہ کے علاوہ یوروپ کے دیگر ممالک میں اموات اور متاثرین کی تعداد رمیں بہت کم اضافہ ہو رہا ہے۔ جرمنی میں تو ایسا لگ رہا ہے کہ چین کی طرح کنٹرول کر لیا گیا ہے۔ جرمنی میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار ہے اور مرنے والوں کی تعداد سات ہزار سے زیادہ ہے۔


ادھر ترکی میں تیزی سے اضافہ کے بعد حالات قابو میں ہیں۔ پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 667 ہے۔سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد 41 ہزار سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 255 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔