کورونا وائرس: چین میں لگاتار بڑھ رہی مہلوکین کی تعداد، اب تک 910 افراد کی موت

دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 910 ہو گئی ہے جبکہ 40171 لوگوں میں اس کے اثرات پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن نے پیر كوایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق اتوار آدھی رات کو کورونا وائرس کے 3062 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور صرف ایک دن میں 97 افراد کی موت ہوئی ہے۔

چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق 9 فروری کی آدھی رات تک چین کے 31 صوبوں سے اطلاع ملی، جس کے مطابق کورونا وائرس کے 40171 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے جس سے 6500 افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے امریکہ، جاپان اور سنگاپور کے علاوہ کئی دیگر ممالک کی حکومتوں نے حال میں چین کا دورہ کرنے والے لوگوں سے اپنے ملک میں داخلہ پر روک لگا دی ہے۔


دراصل، دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھنوم گیبرسس نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم چین میں اس متعدی وائرس کے پھیلنے کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے روانہ ہو چکی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے پیش نظر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان بھی کرچکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔