کورونا کے منفی اثرات خواتین کی سماجی زندگی پر بھی پڑے: اقوام متحدہ جنرل سکریٹری

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری گٹیریس کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے خواتین کی صحت سے لے کر ان کی معاشی حالت اور سماجی سیکورٹی پر برا اثر پڑا ہے۔ خواتین کے خلاف تشددد کافی بڑھ گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری ایٹونیو گٹیریس کا کہنا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے پھیلاؤ کا خواتین کی سماجی اور معاشی حالت پر منفی اثر پڑا ہے۔ گٹیریس نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی پالیسی کی جانکاری دیتے ہوئے یہ بات کہی۔

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے کووڈ-19 کے اثرات پر تبادلہ خیال کرتےہوئے کہا کہ اس وبا کے سبب خواتین کی صحت سے لے کر ان کی معاشی حالت اور سماجی سیکورٹی پر برا اثر پڑا ہے۔ خواتین کے خلاف تشددد کافی بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں مصروف خواتین اور ان سے وابستہ تنظیموں کے رول کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔ خواتین کے مستقبل کو مرکوز کرکے سماجی اور معاشی پالیسیاں بنائی جانی چاہئیں جن کے نتائج بہتر ہوں گے اور پائیدار ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔