کورونا کے سبب امریکہ میں 5 لاکھ 64 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے شدید طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 5.64 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

امریکہ کورونا / آئی اے این ایس
امریکہ کورونا / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے شدید طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 5.64 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں اس وبا نے ایک شدید شکل اختیار کر لی ہے اور اب تک 3.14کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 564396 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 31420888 ہو گئی ہے۔


امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلی فورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 51350 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے نیو جرسی میں اب تک 25006 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کیلی فورنیا میں کووڈ ۔19 سے ا ب تک 60717 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 49359 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 نے 34164 جانیں گئیں۔ اس کے علاوہ ایلی نوئس شہر میں 23865، مشی گن میں 17694، میساچوسیٹس میں 17427 اور پنسلوانیہ میں کورونا میں 25502 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔