پوری دنیا میں کورونا کا قہر جاری، متاثرین کی تعداد 2 1لاکھ اور اموات 64 سے زائد 

ایران میں مرنے والوں کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ایران میں اب تک اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 3400سے زیادہ ہوگئی ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

امریکہ سمیت پوری دنیامیں کورونا کا قہر جاری ہے اور اب پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد بارہ لاکھ سےتجاوز کر گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 64 ہزار سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ اس وبا نے خوفناک شکل اختیارکر لی ہے اور کل ہفتہ کے روز امریکہ میں اس وباسے متاثر ہونے والوں کی تعداد 31 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار کے اوپر پہنچ گئی ہے اوروہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار کے اوپرہے۔ ادھر یوروپ میں اٹلی کے بعد جس ملک میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں وہ ہے اسپین۔ اسپین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد اٹلی سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہ ایک لاکھ 26 ہزار ہے۔فرانس میں متاثرین کی تعداد 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور وہاں اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے اوپر پہنچ گئی ہے جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد 41 ہزار سے زیادہ ہے۔


واضح رہے اس بیچ ایران میں مرنے والوں کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ایران میں اب تک اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 3400سے زیادہ ہوگئی ہے اور متاثرین کی تعداد55 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔جرمنی میں متاثرین کی تعداد میں مستقل اضافہ نظر آرہاہے لیکن وہاں اموات کی شرح میں کمی ہے۔ جرمنی میں یہ تعداد 96 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1444 ہے۔ہندوستان میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا رجحان جاری ہے اورحکومت اس کوروکنے کےلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔