پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 51 لاکھ سے تجاوز

برازیل میں کورونا متاثرین کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور وہ اب دنیا میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مستقل اضافہ ہورہاہے اور کل ایک دن میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ رہی۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 51 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار سے سے زیادہ ہو گئی ہے۔

امریکی قیادت کو سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ وہ ا س وبا کے پھیلاؤ کو کس طرح روکے اور امریکی صدر کی جھنجلاہٹ اب صاف ان کی پریس کانفرنس میں نظر آ رہی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 96 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور متاثرین کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔


روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 3 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3099 ہو گئی ہے۔برازیل میں کورونا متاثرین کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور وہ اب دنیا میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

پرطانیہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اٹلی میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 32 ہزار سے زیادہ ہے۔ فرانس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ اسپین میں یہ تعداد 27 ہزار سے زیادہ ہے۔


سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد میں مستقل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہاں اب متاثرین کی تعداد 65 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 351 بتائی جا رہی ہے۔ پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 48 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور وہاں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1017 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */