کورونا بحران: بنگلہ دیش میں 14 روزہ سخت لاک ڈاؤن کا آغاز

سرکاری احکام کے مطابق پولیس، بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) اور فوج لاک ڈاؤن کی سخت تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں پر کڑی نگرانی رکھے گی

تصویر بشکریہ بورنومالا نیوز
تصویر بشکریہ بورنومالا نیوز
user

قومی آوازبیورو

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے جمعہ کی صبح 8 بجے سے سخت ’ لاک ڈاؤن‘ شروع ہو گیا جو 5 اگست کی رات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

عوامی انتظامیہ کے وزیر فرہاد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کی جائے گی ۔ پچھلی بار کے مقابلے میں یہ لاک ڈاؤن زیادہ سخت ہوگا۔ پابندیوں پر عمل یقینی بنانے کے لئے پولیس، بی جی بی اور آرمی کے جوان تعینات رہے گے۔ دفاتر، عدالتیں ، ٹیکسٹائل فیکٹریاں اور برآمدات سے متعلق سب کچھ بند رہے گا۔


اس سے قبل 13 جولائی کو کابینہ ڈویژن نے ایک سرکلر جاری کر کے عید سے قبل کاروبار کرنے اور ملک کی معاشی و اقتصادی حالت اور معاشی سرگرمیوں کو معمول پر رکھنے کے مفاد میں 14 جولائی کی آدھی رات سے 23 جولائی کی صبح 8 بجے تک تمام پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 187 افراد کی جان چلی گئی ہے، جبکہ کورونا کے 3697 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، جبکہ ٹیکہ کاری مہم کی رفتار بھی کافی سست بنی ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش کے طبی خدمات کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 18685 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔