دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 78 لاکھ سے تجاوز

دنیا کی عالمی طاقت تصور کئےجانے والے امریکہ میں کورونا وبا کی وجہ سےاب تک 21 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ 17 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے دنیا بھر میں اب تک 78 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اس سےہلاک ہونے والوں کی تعداد سوا چارلاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا میں اول مقام پر ہے اوربرازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے مقا م پر ہے ۔


دنیا کی عالمی طاقت تصور کئےجانے والے امریکہ میں کورونا وبا کی وجہ سےاب تک 21 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ 17 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک ساڑے 8 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 42 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں بھی کووڈ 19 کا وبا قہر بڑھتا جارہا ہے اور یہاں اب تک 510761 افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کے سبب 67052 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں بھی اس وبا سے صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 294402 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 41566 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس میں اب تک 243209 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27136 لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے شدید قہر برپا کیا ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد بھلے ہی اسپین سے کم یعنی 236305 ہے لیکن اموات کی تعداد تقریباً 8000 سے زیادہ 34223 ہے۔


عالمی وبا کا اہم مرکز چین میں اب تک 84228 افراد متاثر ہو ئےہیں اور 4638 ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 193220 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 29377 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں 187226 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8783 افراد ہلا ک ہو چکے ہیں۔

اب تک ترکی میں 175218 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4778 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے سب سےزائد متاثر خلیجی ملک ایران میں 182525 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 8659 افراد اس وبا کی وجہ سے جان گنوا چکے ہیں۔


میکسیکو میں 16448، بیلجیم میں 9646، کناڈا میں 8125، نیدرلینڈز میں 6072، پیرو میں 6088 ، سویڈن میں 4854، ایکواڈور میں 3828، سوئٹزرلینڈ میں 1938، آئرلینڈ میں 1705 اور پرتگال میں 1505 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا سے 132405 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2551 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔