اسرائیل میں کورونا وائرس سے متاثروں کی تعداد 3619 ہو گئی ہے، 12 ہلاکتیں

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح اسرائیل میں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسرائیل میں کورونا وائرس (کووڈ۔19)سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 3619ہوگئی ہے جبکہ 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یہ اطلاعاسرائیل کی وزارت صحت نے دی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ’’پہلے سنیچر کو صبح نو بجے یہ رپورٹ آئی تھی کہ کووڈ۔19سے متاثروں کی تعداد 3,035 ہے اور پچاس لوگوں کی حالت سنگین ہے، 89 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 1,828 کا گھروں میں ہی علاج کیا جارہا ہے۔


وزارت صحت نے بتایا کہ تقریبا 6,000 لوگوں کا روزانہ ٹسٹ کیا جارہا ہے، آنے والے ہفتہ میں دس ہزار اور دو ہفتوں میں تیس ہزار تک روازانہ ٹسٹ کیا جائے گا۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق ’’عالمی صحت تنظیم نے کووڈ۔19 کو 11 مارچ کو وبا قرار دیا تھا۔ اس تاریخ سے لے کر اب تک ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ لوگ پوری دنیا میں اس سے متاثرہوچکے ہیں اور 30,000, ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔


کورونا وائرس کا قہرتھمنے کا نام ہی نہیں لے رہااور اس وبائی وائرس سے دنیا کےترقی یافتہ ممالک جوجھ رہے ہیں ۔ ترقی یافتہ ممالک میں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہورہاہے۔اب دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ساڑھے چھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ہے جب کہ ہلاکتیں ساڑھے 30 ہزار کے قریب ہیں۔ یورپ کے ممالک اٹلی اور اسپین اس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں اور وہاں ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اٹلی میں 900 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ امریکہ میں پہلی بار ایک دن میں اموات کی تعداد 300 سے بڑھ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔