دنیا بھر میں کورونا سے 17.55 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر، تقریباً 38 لاکھ ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس(کووڈ ۔19) کا قہرجاری ہے اور اب تک 17.55 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ جبکہ تقریباً 38 لاکھ افراد کی جان چلی گئی ہے

دنیا میں کورونا وائرس
دنیا میں کورونا وائرس
user

یو این آئی

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: دنیا بھر میں کورونا وائرس(کووڈ ۔19) کا قہرجاری ہے اور اب تک 17.55 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ جبکہ تقریباً 38 لاکھ افراد کی جان چلی گئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 55 لاکھ 76 ہزار 119 ہوگئی ہے جبکہ 37 لاکھ 91 ہزار 676 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ دھیمی پڑی ہے ۔ یہاں کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ 34 لاکھ 57 ہزار 378 ہوگئی ہے اوراس وبا سے 5،99،664 لاکھ سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


دنیا میں کورونا متاثرین کے معاملے میں ہندوستان دوسرے اورہلاکتوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 80،834 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 989 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 32 ہزار 62 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دو کروڑ 80 لاکھ 43 ہزار 446 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 54،531 کم ہو کر اب 10 لاکھ 26 ہزار 159 ہو گئے ہیں ۔ اس دوران 3303 مریضوں ہلاکت سے ملک میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 70 ہزار 384 ہوگئی ہے۔

متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں ایک بار پھرکورونا انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک اس وبا سے 1.73 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4.86 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ فرانس انفیکشن کے معاملے میں چوتھے نمبر پرہے، یہاں اب تک 57.99 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.10 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں ۔ کورونا متاثرین کے معاملے ترکی روس سے آگے نکل گیا ہے اور یہاں پر کورونا متاثرین کی تعداد 53.25 لاکھ ہوگئی ہے اور 48،668 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔


روس میں متاثرین کی تعداد 51.33 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.23 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 45.74 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.28 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاکتوں کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 42.43 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1.26 لاکھ سے زیادہ افرادجاں بحق ہوئے ہیں ۔

کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹینا جرمنی سے آگے نکل گیا ہے ۔ ارجنٹینا میں متاثرہ افراد کی تعداد 41.11 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 85،075 ہو گئی ہے ۔ اسپین میں اس وبا سے 37.33 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 80،501 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 37.24 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 95،192 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.22 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 89،841 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس دوران ایران نے پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 30.20 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 81،911 ہو گئی ہے۔ پولینڈ میں 28.77 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اوراس وبا کی وجہ سے 74،562 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میکسیکومیں 24.52 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثرہوئے ہیں اورہلاکتوں کے معاملے میں دنیا میں چوتھے نمبر پرہے، جہاں اب تک اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 230،097 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 22.82 لاکھ سے زیادہ ہے اور 53،758 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 19.98 لاکھ ہوگئی ہے ، جبکہ 1.88 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


انڈونیشیا میں بھی کورونا کے کیسز 19.01 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ 52،730 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 17.39 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 57،706 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ہالینڈ میں اب تک 16.99 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اوریہاں اس وبا کی وجہ سے 17،987 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 16.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 30،224 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چین میں اس وبا سے10.33 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4،846 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 9.39 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثرہوچکے ہیں اور 21،633 مریض فوت ہوچکےہیں۔ دوسرے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ، جہاں 8.24 لاکھ افراد متاثرہوئےہیں اور 13،071 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے صورتحال بدتر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔