صومالیہ میں ہیضے کی وبا سے 54 اموات، ڈبلیو ایچ او کی تازہ رپورٹ

صومالیہ میں ہیضے کی وبا کی وجہ سے جنوری سے اب تک تقریباً 54 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

موغادیشو: صومالیہ میں ہیضے کی وبا کی وجہ سے جنوری سے اب تک تقریباً 54 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ہیضے کے کل 4388 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس طرح کے معاملات سبھی چھ ریاستوں اور 30 ​​اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے صومالی دارالحکومت موغادیشو میں جاری اپنی تازہ ترین وبائی امراض کی تازہ کاری میں کہا کہ ’’زیادہ خطرہ والے اضلاع دریا کے طاس میں واقع ہیں۔‘‘

صومالی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتے ملک میں جاری ہیضے کے قہر کے لئے لوگوں کی بڑھتی آبادی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ لوگوں کو صاف پانی اور صفائی کا مناسب انتظام میسر نہیں ہے اس لیے اس بیماری کے پھیلنے میں اضافہ ہو رہا ہے۔


اقوام متحدہ کے مطابق صومالیہ میں جاری ہیضے کی وباء کے علاوہ یہ ملک ایل نینو سیلاب کی زد میں بھی آیا جس سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، 12 لاکھ اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے اور 118 افراد ہلاک ہوئے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، 2023 میں صومالیہ میں ہیضے کے 18304 سے زیادہ معاملے اور 46 اموات ہوئیں، جن میں پانچ سال سے کم عمر کے 10000 سے زیادہ بچے بھی شامل تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔