چین نے غبارے کو مار گرانے کے امریکی اقدام پر کیا شدید احتجاج

چین کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں چین کے بغیر پائلٹ فضائی جہاز پر امریکی طاقت کے استعمال پر سخت عدم اطمینان اظہار کرتے ہوئے احتجاج درج کرایا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

یو این آئی

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں چین کے بغیر پائلٹ فضائی جہاز پر امریکی طاقت کے استعمال پر سخت عدم اطمینان اظہار کرتے ہوئے احتجاج درج کرایا ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تصدیق کے بعد چینی فریق نے بار بار امریکی فریق کو فضائی جہاز کی سویلین نوعیت سے آگاہ کیا اوربتایا کہ اس کا امریکہ میں داخلہ مکمل طور پر غیر متوقع تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی فریق نے واضح طور پر امریکہ سے کہا کہ وہ اس معاملے کو پرسکون، پیشہ ورانہ اور تحمل سے نمٹائے۔


جمعہ کو اس معاملے پر ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شہری فضائی جہاز بنیادی طور پر موسمیاتی تحقیق کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ ایئرشپ محدود خودکار صلاحیت کا ہوتا ہے اور وہ اپنے مطلوبہ راستے سے بہت دور چلا گیا تھا۔

بیان کے مطابق، امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے بھی کہا کہ غبارہ زمین پرلوگوں کے لیے فوجی یا جسمانی خطرہ پیش نہیں کرتا ہے۔ ایسے حالات میں امریکی طاقت کا استعمال ایک واضح حد سے زیادہ ردعمل اور بین الاقوامی طرز عمل کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین متعلقہ کمپنی کے جائز حقوق اور مفادات کا پختہ دفاع کرے گا اور ضرورت پڑنے پر مزید جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔