چین: ’کٹرپسندی‘ کا بہانہ بنا کر مسلمانوں کو ایک ماہ کے اندر خودسپردگی کا دیا حکم

چینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جو عدالت کے سامنے 30 دن میں اپنے جرم کو قبول کرے گا ان کے ساتھ نرمی کا رویہ اختیار کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی ان کی سزا کو بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مسلمانوں کے خلاف داڑھی، برقع اور حلال چیزوں پر پابندی عائد کرنے والی حکومت چین نے اب کٹرپسندی کا بہانہ بنا کر مغربی شن ژیانگ علاقے میں مسلمانوں کو ایک مہینے میں خودسپردگی کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ چینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جو عدالت کے سامنے 30 دن میں اپنے جرم کو قبول کرے گا ان کے ساتھ نرمی کا رویہ اختیار کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی ان کی سزا کو بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ یہ حکم شن ژیانگ کے حامی شہر کی حکومت نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت چین کو گزشتہ کچھ مہینوں میں سماجی کارکنان، ماہرین تعلیم اور بیرون ملکی حکومتوں کی جانب سے بڑی تعداد میں مسلم اوئیگر طبقہ کے لوگوں کی گرفتاری پر مخالفت کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود چین باز نہیں آ رہا ہے اور سبھی طرح کی مخالفتوں کو درکنار کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ہم اقلیتوں کے مذہب اور ثقافت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، لیکن سیکورٹی کے مدنظر کٹرپسند گروپوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Nov 2018, 9:09 AM