چلی خریدے گا چین سے کورونا ویکسین کی 18 لاکھ خوراک

سَیبِٹیَن پِنیرا نے کہا کہ آج ہمارے پاس ایک اچھی خبر ہے۔ ہم نے کورونا ویکسین کی 18 لاکھ خوراک خریدنے کے لیے چینی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔ اس ویکسین کی محض ایک خوراک ہی لینا ہوتی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بیونس آیرس: جنوبی امریکی ملک چلی نے کورونا ویکسین کی 18 لاکھ خوراک خریدنے کے لیے چین سے ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت چین، چلی کو مئی-جون 2021 تک چینی کورونا ویکسین کَینسِنو کی تقریباً 18 لاکھ خوراک مہیا کروائے گی۔ چلی کے صدر سَیبِٹیَن پِنیرا منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا۔

سَیبِٹیَن پِنیرا نے کہا کہ ’آج ہمارے پاس ایک اچھی خبر ہے۔ ہم نے کورونا ویکسین کی 18 لاکھ خوراک خریدنے کے لیے چینی کمپنی کَینسِنو سے ایک معاہدہ کیا ہے۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے اس ویکسین کی محض ایک خوراک ہی لینا ہوتی ہے‘۔


غور طلب ہے کہ چلی میں فروری ماہ سے ہی کورونا ٹیکہ کاری مہم کی شروعات ہو چکی ہے جس کے لیے سینوواک اور فائزر کی ویکسین کورونا ٹیکہ کاری مہم کی شروعات ہو چکی ہے، جس کے لیے سینوواک اور فائزر کی کورونا ویکسین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ چلی نے روس کی اسپوتنک-5 اور ایسٹرازینیکا کی کورونا ویکسین حاصل کرنے کے لیے بھی معاہدہ کیا ہے۔ چلی عالمی ادارہ صحت کی کووَیکس پروجیکٹ سے بھی وابستہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔