افغانستان میں کار بم دھماکے میں سات افراد ہلاک،85زخمی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کابل: افغانستان کے جابل صوبے کے کلاتِگلزے شہر میں جمعرات کو ایک کار بم دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 85زیادہ زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق حملہ خفیہ سیکورٹی کے دفتر افغان نیشنل ڈائریکٹر کو نشانہ بناکر کیاگیا تھا۔مقامی افسروں اور لوگوں کے حوالے سے آئی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دفتر کے علاقے سے متصل جابل پروونشیل اسپتال کو بھی اس دھماکے میں بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ ٹولو نیوز براڈکاسٹر نے جابل صوبے کے گورنر رحمت اللہ یرمل کے حوالےسے بتایا کہ اس واقعہ میں سات لوگ مارے گئے ہیں اور 85دیگر زخمی ہوئے ہیں۔


اس سے پہلے اسپتال کے ڈپٹی گورنر مالم تواب نے متاثرین کی تعداد کی پوری اطلاع نہیں دی تھی لیکن انہوں نے بتایا تھا کہ زخمیوں کو نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور ضرورت پڑی تو انہیں کندھار کے اسپتالوں میں منتقل کیا جائےگا۔ کسی دہشت گرد تنظیم نے فی الحال حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔