کینیڈین پولیس نے جاری کی خالصتانی ہردیپ نِجّر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج

کینیڈین پولیس نے خالصتانی ملی ٹینٹ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی ہے۔ اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسے مارنے سے پہلے اس کی گاڑی کا تعاقب کیا گیا تھا

<div class="paragraphs"><p>ہردیپ سنگھ نجّر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ہردیپ سنگھ نجّر، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کینیڈین پولیس نے خالصتانی ملی ٹینٹ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی ہے۔ اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح نجر کو مارنے سے پہلے حملہ آوروں نے اس کی گاڑی کا تعاقب کیا اور اس کی گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے روکا۔ اس کے بعد حملہ آوروں نے نجر پر فائرنگ کر دی۔

خیال رہے کہ خالصتانی ملی ٹینٹ ہردیپ نجر کا گزشتہ سال 18 جون کو قتل کر دیا گیا تھا۔ کینیڈین پولیس کے مطابق قتل میں کل چھ حملہ آور ملوث تھے۔ رپورٹ کے مطابق نجر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے کہنے پر ہندوستان میں بدامنی پھیلاتا تھا۔ آئی ایس آئی نجر کو فنڈز دیتی تھی اور اس نے پاکستان میں ٹریننگ بھی لی تھی۔


قابل ذکر ہے کہ کینیڈا کی حکومت نے نجر کے قتل کا ذمہ دار ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کو ٹھہرایا تھا۔ کینیڈین حکومت کے اس الزام پر ہندوستانی حکومت نے سخت ردعمل دیا تھا۔ وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ہمارا براہ راست یا بالواسطہ کسی بھی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس قتل کے نو ماہ گزرنے کے بعد بھی کینیڈین پولیس نے تاحال اس قتل سے متعلق کسی ملزم کی تصویر جاری نہیں کی۔ تاہم اطلاع ملی کہ دو شوٹروں کی شناخت ہو گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

کچھ دن پہلے خبریں آ رہی تھیں کہ کینیڈین پولیس خالصتانی ملی ٹینٹ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کرنے کے بہت قریب ہے۔ دی گلوب اینڈ میل اخبار کے مطابق دونوں مشتبہ افراد پولیس کی نگرانی میں ہیں اور توقع ہے کہ یہ دونوں چند ہفتوں میں پکڑے جائیں گے۔ نامعلوم ذرائع کے مطابق نجر کے قتل کے بعد بھی دونوں مشتبہ قاتل ابھی تک کینیڈا سے نہیں نکلے اور پولیس ان پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔