کینیڈا: ٹورنٹو کے کلب میں اندھا دھند فائرنگ، 11 افراد زخمی، ملزم فرار
واقعہ پروگریس ایونیو اور کارپوریٹ ڈرائیو کے پاس ساڑھے دس بجے پیش آیا۔ فائرنگ واقعہ کے بعد فوراً ایمرجنسی خدمات شروع کر دی گئیں۔ پولیس ٹیم جانچ میں لگ گئی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ویڈیو گریب
کینیڈا کے ٹورنٹو میں جمعہ کی دیر رات ایک کلب میں شدید گولی باری کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس اچانک ہوئی فائرنگ میں ابھی تک 11 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ واقعہ پروگریس ایونیو اور کارپوریٹ ڈرائیو کے پاس رات تقریباً ساڑھے دس بجے پیش آیا۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فی الحال اس حملے کے بارے میں پولیس کے پاس کوئی پختہ ثبوت نہیں ہیں کہ آخر کس نے یہ گولی باری کی۔
پولیس افسر نے ابھی تک اس بات کی جانکاری نہیں دی ہے کہ آخر گولی باری کرنے کے پیچھے ملزم کا مقصد کیا تھا۔ وہیں گولی باری کے لیے کس اسلحہ کا استعمال کیا گیا یہ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے جائے حادثہ کے قریب رہنے والے لوگوں سے مستعد رہنے کے لیے سخت ہدایتیں دی ہیں۔
فائرنگ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فوراً ایمرجنسی خدمات شروع کر دی گئیں تھیں۔ اس کے علاوہ علاقے کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا۔ حالانکہ انتظامیہ نے کوئی بھی باضابطہ معلومات فراہم نہیں کرائی ہے۔ نہ ہی یہ پتہ چل پایا ہے کہ اس 'ماس شوٹنگ' کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ پولیس کا اتنا ہی کہنا ہے کہ کئی لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر کوئی بھی جانکاری ساجھا نہیں کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔