برطانوی وزیراعظم کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد

سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے۔ حرم شریف اور مسجد نبوی میں پہلی تراویح ہوئی اور 10 رکعت ادا کی گئیں۔ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے نمازیوں نے محدود تعداد میں نماز و تراویح میں شرکت کی۔

بورس جانسن، تصویر یو این آئی
بورس جانسن، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ اس سال بھی کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔

بورس جانسن نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’اسلام کے اس پاکیزہ ترین مہینے میں روزہ رکھنے والے تمام افراد کو رمضان مبارک۔ اس سال بھی سلامتی کے لئے ضروری ہے کہ کورونا کے اصولوں کی پاسداری کی جائے۔ لیکن مجھے امید ہے کہ روزوں، عبادتوں اور ذکوٰہ و خیرات کا یہ مہینہ مسلمانوں کے لئے امن و سکون لے کر آئے گا۔‘‘

برطانیہ اور آسٹریا میں روزوں سے متعلق مسلم برادری منقسم ہے، کچھ منگل (آج) اور کچھ بدھ کو پہلا روزہ رکھیں گے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، مصر، لبنان، انڈو نیشیا، بیلجیئم اور فرانس میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔


سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے۔ حرم شریف اور مسجد نبوی میں پہلی تراویح ہوئی اور 10 رکعت ادا کی گئیں۔ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے نمازیوں نے محدود تعداد میں نماز و تراویح میں شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔