بریکزٹ معاہدے کے پیش نظر برطانیہ کے فوڈ آرگنائزیشن نے دی وارننگ

زرعی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سمجھوتہ نہ ہونے کا براہ راست اثر برآمدات پر پڑے گا اور اس سے زرعی پیداوار بھی بری طرح متاثر ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لندن: برطانیہ کی چار اہم زرعی تنظمیوں نے برطانوی حکومت کو بریکزٹ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں خوردنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور کسانوں کی کاشت اور کاروبار تباہ ہونے کی وارننگ دی ہے۔ برطانیہ کے چارممالک انگلینڈ، ویلز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کی قیادت کرنے والی زرعی تنظمیوں نیشنل فارمس یونین (این ایف یو)، این ایف یو کریمرو، این ایف یو اسکاٹ لینڈ اور ایلسٹر فارمس یونین نے جمعرات کو برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو خط لکھ کر بریکزٹ معاہدے کے پیش نظر خبردار کیا ہے۔

ان زرعی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سمجھوتہ نہ ہونے کا براہ راست اثر برآمدات پر پڑے گا اور اس سے زرعی پیداوار بھی بری طرح متاثر ہوگی۔ ایسا ہونے پر حکومت خوردنی درآمدات کے لئےاپنے بازار کھولے گی جس سے کم معیار کی خوردنی مصنوعات برطانیہ کی مارکیٹ میں آجائے گی۔ ممبران پارلیمنٹ کو تحریر کردہ خط میں ممبران پارلیمنٹ کو لکھے گئے خط میں ایسوسی ایشن نے کہا ’’بریکزٹ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ملک کم معیار والی غیر ملکی درآمد پر منحصر ہو جائے گا اور ملک کے بیشتر کسان برباد ہو جائیں گے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Jan 2019, 11:09 AM