بورس جانسن کی یوروپی یونین کے صدر سے کورونا ویکسین کی برآمدات پر بات چیت

یوروپی یونین کے ایگزیکٹو نائب صدر والڈیس ڈومبرووسکی نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ کورونا وائرس ویکسین اورکچھ مصنوعات کی برآمدات کے لئے اجازت کی ضرورت ہوگی۔

بورس جانسن، تصویر یو این آئی
بورس جانسن، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوروپی یونین کے صدر ارسلا وان ڈیر لیون سے بات چیت کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی برآمد پر قابو پانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے گزشتہ روز کہا ’’وزیر اعظم نے آج شام یوروپی یونین کے صدر وان ڈیر لیون سے بات کی۔ انہوں نے یوروپی یونین کے ذریعہ ویکسین کی برآمدات پر دباؤ کے حوالہ سے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔‘‘

یوروپی یونین کے ایگزیکٹو نائب صدر والڈیس ڈومبرووسکی نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ کورونا وائرس ویکسین اورکچھ مصنوعات کی برآمدات کے لئے اجازت کی ضرورت ہوگی۔ یوروپی یونین نے ویکسین کی برآمدات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویکسین تیار کرنے والی ایسٹرا زینیکا کمپنی نے ویکسین کی تیاری پر پریشانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی فراہمی میں تاخیر کا اعلان کیا۔ لیکن برطانیہ نے ویکسین کی فراہمی کے لئے اپنے عہد کا اظہار کیا ہے۔ ادھربرطانیہ کے ذرائع ابلاغ نے بروسیلز کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوروپی یونین نے شمالی آئرلینڈ کے بارے میں اپنا مؤقف تبدیل کیا ہے اور اسے ویکسین ایکسپورٹ اتھارٹی کی ضرورت سے مستثنیٰ کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔