صومالیہ میں بم دھماکے، 19 افراد ہلاک، 23 زخمی

پہلے واقعہ میں ایک خودکش حملہ آور نے زیریں شبیل کے علاقے کے مارکا قصبے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس میں 13 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

موغادیشو: جنوبی صومالیہ کے دو شہروں میں بدھ کو ہوئے بم دھماکوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ پہلے واقعہ میں ایک خودکش حملہ آور نے زیریں شبیل کے علاقے کے مارکا قصبے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس میں 13 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک علاقائی اہلکار نے بتایا کہ زیریں شبیل علاقے کے افگوئے قصبے میں دو حملوں میں چھ افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوئے۔ زیریں شبیل ریجن کے گورنر ابراہیم عدن علی ناجا نے بتایا کہ دھماکہ خیز جیکٹ پہنے ایک خودکش حملہ آور نے مارکا شہر میں انتظامی دفتر کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں ڈسٹرکٹ کمشنر عبداللہ علی وفو اور 12 دیگر افراد ہلاک ہو گئے۔


انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ "وفو دھماکے میں 12 دیگر افراد کے ساتھ مارے گئے۔ مسٹر وفو واقعہ کے وقت اپنے دفتر کے باہر بات کر رہے تھے۔" ایک اور حملے میں افگوئے قصبے کے ایک مقامی بازار میں سڑک کے کنارے دو دھماکوں میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ افگوئے ضلعی انتظامیہ کے ایک سابق ترجمان عبدالقادر عادل نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول والی دو بارودی سرنگیں بھرے بازار میں پھٹیں۔

انہوں نے صومالی خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ "افگوئے میں مویشی منڈی میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز آلات کا استعمال کرتے ہوئے دو حملوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے اور 18 دیگر زخمی ہوئے۔" انہوں نے کہا کہ بازار میں اکثر لوگ بدھ کو خریداری کے لیے بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔