پرتگال کا ’بوبی‘ دنیا کا معمر ترین کتا، گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں نام درج

پرتگال کا ’بوبی‘ دنیا کا معمر ترین کتا بن گیا ہے۔ اس کی عمر 30 سال 269 دن ہو گئی ہے اور اس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں درج کر لیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

پرتگال کا ’بوبی‘ دنیا کا معمر ترین کتا بن گیا ہے۔ اس کی عمر 30 سال 269 دن ہو گئی ہے اور اس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں درج کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بوبی وسطی پرتگال کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوا تھا اور وہ 4 فروری 2023 کو معمر ترین کتا بن گیا۔

بوبی رافیرو ڈو الینتیجو کی خالص نسل سے تعلق رکھنے والا کتا ہے۔ اس کے مالک لیونل کوسٹا نے گزشتہ برس اس کی 30 ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس وقت انہیں معلوم تھا کہ اس نے ایک صدی قبل کا ایک ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ یہ ریکارڈ آسٹریلیا میں ایک کتے کا تھا، وہ کتا 1939 میں 26 سال 5 ماہ کی عمر میں مر گیا تھا۔


اس کے بعد لیونل کوسٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ تک رسائی حاصل کی، تمام کاغذات جمع کرائے، اور ایک سال بعد بوبی کو باضابطہ طور پر ریکارڈ کا سب سے بڑا کتا قرار دیا گیا۔

مرکزی پرتگال کے گاؤں کونکیروس میں ایک چرچ کے قریب بوبی کو پیار کرتے ہوئے 38 سالہ کوسٹا نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ ایک فخر کا احساس ہے جس کی ہم وضاحت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں نے ہمیں بتایا کہ ہم پاس نہیں ہوں گے لیکن ہم نے بوبی کی عمر کا تعین کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ٹیسٹ صرف وہی ثابت کریں گے جو ہم پہلے سے جانتے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اعلان کیا کہ بوبی کی کہانی ’ایک کرشمہ‘ ہے۔ بوبی نسل کی اوسط متوقع عمر 12 سے 14 سال ہے۔ کوسٹا نے بوبی کی لمبی عمر کو متعدد عوامل سے منسوب کیا۔ ان عوامل میں میں بغیر کسی پابندی کے ایک پُرسکون دیہی علاقہ میں رہنا یا گلے میں کالر پہننا اور اوسط درجے کا کھانا کھانا شامل ہیں۔ لیونل کوسٹ نے ہنستے ہوئے کہا، یقینی طور پر ہماری محبت بھی اس کی طویل زندگی کی ایک وجہ رہی ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔