پی ایم مودی کی برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ

پی ایم مودی نے جی-20 میں ہندوستان کی صدارت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے جی-20 چوٹی کانفرنس کے لئے وزیر اعظم رشی سنک کو نئی دہلی آنے کی دعوت دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

ہیروشیما (جاپان): وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں جی-7 چوٹی کانفرنس کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم رشی سنک اور برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں، دونوں رہنماؤں نے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر جاری بات چیت میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی، اعلیٰ تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلقات جیسے وسیع شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

پی ایم مودی نے جی-20 میں ہندوستان کی صدارت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے جی-20 چوٹی کانفرنس کے لئے وزیر اعظم رشی سنک کو نئی دہلی آنے کی دعوت دی۔ برطانوی وزیر اعظم کے بعد پی ایم مودی نے برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ دونوں رہنماؤں نے اس سال ہندوستان-برازیل کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا اور اسے مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر دفاعی پیداوار، تجارت، فارماسیوٹیکل، زراعت، ڈیری اور مویشی پروری اور بائیو فیول وو صاف توانائی کے شعبوں میں۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے کاروباری رہنماؤں کی اعلیٰ سطحی ملاقات کی ضرورت پر زور دیا۔


دونوں لیڈران علاقائی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کثیر الجہتی فورمز میں مسلسل تعاون کی اہمیت اور کثیر جہتی اداروں میں اصلاحات کی دیرینہ ضرورت پر زور دیا۔ پی ایم مودی نے اس سال ستمبر میں جی-20 چوٹی کانفرنس کے لیے صدر لولا ڈی سلوا کو مدعو کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔