جو بائیڈن کا ٹیکہ کاری کے ذریعے ’اومیکرون‘ سے مقابلے پر زور، کوئی اضافی اقدامات نہیں

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ سیاسی تقسیم کا سبب نہیں بننی چاہیے، انہوں نے ایک ایسا منصوبہ پیش کیا جو موسم سرما کے آغاز کے ساتھ انفیکشن میں اضافے اور اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکے گا

جو بائیڈن، تصویر یو این آئی
جو بائیڈن، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ سیاسی تقسیم کا سبب نہیں بننی چاہیے۔انہوں نے ایک ایسا منصوبہ پیش کیا جو موسم سرما کے آغاز کے ساتھ انفیکشن میں اضافے اور کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکے گا۔

اپنی تقریر میں بائیڈن نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ کوویڈ 19 نے ملک کو تقسیم کر دیا ہے یہ ایک دھڑے بندی کا مسئلہ بن گیا ہے، جو بدقسمتی ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم سردیوں میں جا رہے ہیں اور کورونا کی نئی تبدیل شدہ شکل کے چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ وقت ہے کہ ہم ان تقسیموں کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔

بائیڈن نجی اور سرکاری اداروں میں کارکنوں پر لازمی ویکسینیشن مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں بہت سے ریپبلکنز کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا ہے اور وہ پابندیوں کے خلاف قانونی کارروائی میں رکاوٹ ہیں۔


بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ ان کا کورونا سے لڑنے کا منصوبہ جامع ہونا چاہیے۔ اس میں نئے اقدامات یا پابندیاں نہیں ہوں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اامریکا کے پاس اومیکرون کا مقابلہ کرنے کی بہترین صلاحیتیں ہیں۔ وہ ویکسین کے ذریعے اس وبا کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ اضافی اقدامات نہیں کریں گے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔