بائیڈن کی حلف برداری: واشنگٹن میں 21 ہزار نیشنل گارڈز تعینات

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کی سلامتی کے لیے واشنگٹن میں 21 ہزار نیشنل گارڈز کو تعینات کیا گیا ہے

بائیڈن کی حلف بردری سے قبل واشنگٹن میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی / Getty Images
بائیڈن کی حلف بردری سے قبل واشنگٹن میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی / Getty Images
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کی سلامتی کے لیے واشنگٹن میں 21 ہزار نیشنل گارڈز کو تعینات کیا گیا ہے۔ سی این این براڈکاسٹر کی پیر کی رپورٹ کے مطابق اس وقت واشنگٹن میں 21 ہزار نیشنل گارڈز کے اہلکار تعینات ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں چھ جنوری کو پارلیمنٹ کیپیٹل ہلس میں صدارتی الیکشن کے نتیجے کا اعلان کیے جانے کی تیاری کے دوران صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں نے تشدد کیا۔ اس تشدد میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی اور تقریباً 170 افراد پر تشدد کے سلسلے میں معاملہ درج کیا گیا۔ امریکی محکمہ دفاع نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ 20 جنوری کو بائیڈن کی تقریب کے دوران سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے 25000 فوجیوں کو تعینات کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔