بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر کو معافی دی، کہا 'امید ہے امریکی عوام ایک باپ اور صدر کے فیصلے کو سمجھیں گے'

صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر کو غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور بندوق کے لیے بیک گراؤنڈ جانچ میں غلط معلومات فراہم کرنے کے لیے قصوروار قرار دیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>جو بائیڈن / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

جو بائیڈن / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امریکہ میں صدر کا عہدہ چھوڑنے سے قبل بائیڈن نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اتوار کی رات بیٹے ہنٹر کو معاف کر دیا، جس سے اسے ممکنہ جیل کی سزا سے راحت مل گئی ہے۔ اس فیصلہ سے بائیڈن اپنے کنبہ کے اراکین کے فائدہ کے لیے صدارتی عہدہ کی طاقت کا استعمال نہیں کرنے کے اپنے پہلے کے وعدہ سے پلٹ گئے۔ واضح ہو کہ بائیڈن کے بیٹے ہنٹر غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور بندوق کے لیے بیک گراؤنڈ جانچ میں غلط معلومات فراہم کرنے کے قصوروار قرار دیے گئے تھے۔

وہائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے کہا "آج میں نے اپنے بیٹے ہنٹر کے لیے معافی نامہ پر دستخط کر دیے ہیں۔ جس دن سے میں نے دفتر سنبھالا ہے تب سے ہی کہا ہے کہ میں محکمہ انصاف کے فیصلے لینے کے کام میں دخل نہیں دوں گا اور میں نے اپنے وعدہ کو نبھایا بھی ہے۔ جب کہ میں یہ دیکھ رہا تھا کہ میرے بیٹے کو چن کر اس کے خلاف غیر مناسب طریقے سے مقدمہ چلایا جا رہا تھا۔"

بائیڈن نے آگے کہا "جرم میں استعمال کرنے، ایک سے زیادہ خرید کرنے یا کسی اور نام سے اسلحہ خریدنے جیسی باتوں کے بغیر کبھی کسی کے خلاف اس وجہ سے مقدمہ نہیں چلایا جاتا ہے کہ انہوں نے فارم کیسے بھرا ہے۔۔۔ یہ صاف ہے کہ ہنٹر کے ساتھ الگ طرح کا سلوک کیا گیا۔ بیان کے مطابق اس معاملے میں ان کے خلاف الزام تب لگے، جب کانگریس میں میرے مخالفین نے مجھ پر حملہ کرنے اور انتخاب کی مخالفت کرنے کے لیے انہیں اُکسایا۔"

انہوں نے کہا کہ ہنٹر کے کیس کے شواہد جاننے والا کوئی بھی باشعور شخص اس کے علاوہ کوئی اور نتیجہ پر نہیں پہنچ سکتا ہے کہ ہنٹر کو نشانہ اس لیے بنایا گیا، کیونکہ وہ میرا بیٹا تھا۔ بائیڈن نے کہا "ہنٹر کو توڑنے کی کوشش میں ان لوگوں نے مجھے توڑنے کی کوشش کی، اب بہت ہوا۔"


بائیڈن نے مزید کہا "میرے پورے کیریئر میں میَں نے ایک اصول پر عمل کیا ہے کہ امریکی شہریوں سے سچ ہو۔ وہ صحیح فیصلہ لیں گے۔ سچ یہ ہے کہ میں نظام انصاف پر بھروسہ کرتا ہوں، لیکن جیسے جیسے میں اس کا سامنا کر رہا تھا، مجھے یہ بھی لگا کہ سیاست نے اس عمل پر اثر ڈالا ہے اور اس کی وجہ سے انصاف متاثر ہوا ہے۔ جب میں نے اس ویکنڈ فیصلہ لے لیا ہے تو اسے موخر کرنے کا کوئی مطلب نہیں بنتا تھا۔ مجھے امید ہے کہ امریکی سمجھیں گے کہ کیوں ایک والد اور ایک صدر اس فیصلے پر پہنچا۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔