بائیڈن نے 2024 میں دوبارہ با ضابطہ طور پر صدر کا انتخاب لڑنے کا کیا اعلان

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے منگل کو 2024میں دوبارہ انتخاب لڑنے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا۔ نائب صدر کملا ہیرس نے بھی اگلے سال کملا ہیرس نے بھی اگلے سال پھر سے انتخاب لڑنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا

جو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس
جو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے منگل کو 2024میں دوبارہ انتخاب لڑنے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا۔ نائب صدر کملا ہیرس نے بھی اگلے سال کملا ہیرس نے بھی اگلے سال پھر سے انتخاب لڑنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے ٹوئیٹ کرکے کہا، ”ہر نسل کے پاس ایک لمحہ ہوتا ہے جہاں انہیں جمہوریت کے لئے کھڑا ہونا پڑتا ہے ۔ اپنی اصل آزادی کے لئے کھڑا ہونا پڑتا ہے ۔ میرا خیال ہے کہ یہ میرا لمحہ ہے۔ اس لئے میں امریکہ کے صدر کے طور پر پھر س انتخاب لڑ رہا ہوں ۔ ہم سے جڑیں۔ آئیے کام پورا کریں۔“


محترمہ ہیرس نے کہا ”امریکیوں کے طور پر ہم آزادی میں یقین کرتے ہیں اور ہم مانتے ہیں کہ ہماری جمہوریت صرف اتنی ہی مضبوط ہوگی جتنا کہ اس کے لئے لڑنے کی ہماری خواہش۔ یہی وجہ ہے کہ جوبائیڈن اور میں پھر سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔