بنگلہ دیش: کارباری کے قتل معاملہ میں پندرہ لوگوں کو سزائے موت

فریق استغاثہ کے مطابق زمین کے ایک ٹکڑے پر قصورواروں اور متاثرہ کنبہ کے مابین طویل عرصہ سے تنازعہ چل رہا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ایک عدالت نے زمین سے متعلق تنازعہ پر ایک کپڑا کاروباری کے قتل کے معاملہ میں بدھ کو پندرہ لوگوں کو موت کی سزا اور دو لوگوں کو عمرقید کی سزا سنائی۔

موت کی سزا پانے والوں میں سراج، منہاج، خلیل کاریگر، شاہجہان کاریگر، دیدار، ارشاد، کالو، اظہر کاریگر، نیاز الدین، مزمل سوجا، جلیل کاریگر، جلال، بلال، ابراہیم اور عبدالطیف شامل ہیں۔ عمر قید کی سزا پانے والوں کے نام مجیدہ اور چینا بیگم ہیں۔

ملزم دیدار، ارشاد، جلیل، ابراہیم ، مجیدہ اور چین کے خلاف ان کی غیرموجودگی میں معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ہر ملزم کے خلاف 20ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ جرمانہ نہیں ادا کرنے کی صورت میں فاضل جیل کی سزا بھگتنی ہوگی۔

فریق استغاثہ کے مطابق زمین کے ایک ٹکڑے پر قصورواروں اور متاثرہ کنبہ کے مابین طویل عرصہ سے تنازعہ چل رہا تھا۔ قصورواروں نے تین اپریل 2008 کو نذرالاسلام پر حملہ کیا اور اسے بے رحمی سے پیٹا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ انہوں نے نذرال کی بیوی سرجوبھان کی بھی پٹائی کی۔ کیونکہ اس نے اپنے شوہر کو بچانے کی کوشش کی تھی۔ زخمی نذرالاسلام کو ڈھاکہ میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

متاثرہ کے چاچا ناظم الدین احمد نے قتل کا معاملہ درج کرایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Mar 2019, 6:10 PM