شین وارن اب برطانیہ میں نہیں کر سکیں گے ڈرائیونگ، غلطی کی ملی سزا

آسٹریلیا کے لیے کھیلنے والے سابق جادوئی اسپن گیندباز 50سالہ شین وارن پر اپریل 2016 سے اب تک 6 مرتبہ تیزرفتاری سے ڈرائیونگ کرنے کا الزام لگ چکا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لندن: آسٹریلیا کے سابق گیند باز شین وارن پر برطانیہ میں اعتراف جرم کے بعد ایک سال کے لیے ڈرائیونگ پر پابندی اور 1845 پاؤنڈز جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ شین وارن نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گزشتہ برس 23 اگست کو ویسٹ لندن کے علاقے کنگسٹن میں 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے متعلق حد کی خلاف ورزی کی تھی اور 47 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی۔


قابل ذکر ہے کہ 50سالہ شین وارن پر اپریل 2016 سے اب تک 6 مرتبہ تیزرفتاری سے ڈرائیونگ کرنے کا الزام لگ چکا ہے۔ دنیا کے عظیم ترین لیگ ا سپنر میں شمار کئے جانے والے شین وارن اس سے قبل 2ستمبر کو اپنی گرل فرینڈ سمیت دو جسم فروش خواتین کے ساتھ دیکھے گئے تھے ۔بعدازاں ایک برطانوی اخبار نے ایسی تصاویر شیئر کیں جن میں 49سالہ شین وارن کے گھر سے تین لڑکیوں کو نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اخبار نے اس بارے میں بتایا تھا کہ ایک لڑکی شین وارن کی گرل فرینڈ ہے جبکہ باقی 2 جسم فروش خواتین تھیں۔

اس سے قبل بھی شین وارن جنسی ا سکینڈلز کی زد میں آتے رہے ہیں اور2000میں ایک برطانوی نرس کے ساتھ تعلقات کے باعث2007میں نہ صرف ان کی اپنی اہلیہ سیمونا کے ساتھ شادی ختم ہوگئی تھی بلکہ انہیں آسٹریلین ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔