تنزانیہ میں فرانس کے سفارت خانے پر حملہ، 4 پولیس افسران ہلاک

انسپکٹر جنرل آف پولیس سائمن سیرو نے بتایا کہ فرانسیسی سفارت خانے پر مامور پولیس پارٹی نے بہادری کے ساتھ حملہ آور کا مقابلہ کیا، جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دارالسلام: تنزانیہ میں واقع فرانسیسی سفارت خانہ کے قریب بندوق بردار شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے سیکورٹی پر مامور 4 اہلکاروں کو قتل کردیا، جبکہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تنزانیہ کی راجدھانی دارالسلام میں فرانس کے سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر مسلح شخص نے سیکورٹی پر مامور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

بندوق بردار شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس افسران اور ایک سیکورٹی گارڈ ہلاک، جبکہ دیگر 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ تنزانیہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سائمن سیرو نے میڈیا کو بتایا کہ فرانسیسی سفارت خانے پر مامور پولیس پارٹی نے بہادری کے ساتھ حملہ آور کا مقابلہ کیا۔ جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔


واضح رہے یہ حملہ اس وقت ہوا جب تنزانیہ کی صدر سامعہ حسن ملک کے مرکزی تجارتی شہر داراالسلام میں ایک تقریب میں سیکورٹی حکام سے خطاب کر رہی تھیں۔ فرانس کے سفارت خانہ پر حملہ کے حوالہ سے ابھی تک کسی لیڈر کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔