مہندا راج پکشے کی بطور سری لنکا وزیر اعظم حلف برداری جلد

مہندا راج پکشے سری لنکا کے ضابطہ کے مطابق دو بار صدر رہ چکے ہیں اس لیے اب وہ اس عہدے کے دعویدار نہیں ہوسکتے، لیکن اب وہ وزیراعظم کی حیثیت سے سری لنکا کی سیاست میں واپسی کررہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولمبو: سابق صدر مہندا راج پکشے جمعرات کو سری لنکا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے ۔ گزشتہ سنیچر کو سری لنکا میں صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کے امیدوار اور مہندا کے بھائی گوٹا بھایا راج پکشے کی جیت ہوئی تھی جس کےبعد وزیراعظم رانل وکرم سنگھے نےا ستعفی دینے کااعلان کیاتھا۔رانل وکرم سنگھے کے استعفی دینے کے اعلان کےبعد صدر راج پکشے نے اپنے بھائی مہندا کو نگراں وزیراعظم مقررکرنے کا اعلان کیاتھا۔

حلف برداری کی تقریب وکرم سنگھے کے باقاعدہ طورپر استعفی دینے کے بعد دوپہر بعد منعقد ہوگی ۔ مہندا دوبار 2005سے 2015تک ملک کے صدر رہ چکے ہیں اور اب اس عہدے پر ان کے بڑے بھائی راج پکشے ہیں ۔ مہندا سری لنکا کے ضابطہ کے مطابق دوبار صدر رہ چکے ہیں اس لیے اب وہ اس عہدے کے دعویدار نہیں ہوسکتے لیکن اب وہ وزیراعظم کی حیثیت سے یہاں کی سیاست میں واپسی کررہے ہیں۔وزیراعظم مہندا کے ساتھ 15 نگراں وزرا بھی حلف لے سکتے ہیں۔


موجودہ پارلیمنٹ اگست 2015میں منتخب ہوئی تھی اور یہ اگلے سال مارچ سے پہلے تحلیل نہیں کی جاسکتی ۔سری لنکا میں آئندہ سال عام انتخابات ہونے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔