الیکشن معاملے میں ٹرمپ سمیت 19 کے وارنٹ گرفتاری جاری

امریکہ میں ایک گرینڈ جیوری نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت انتخابی مداخلت معاملے میں 41 فرد جرم میں نامزد 19 مدعا علیہان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ میں ایک گرینڈ جیوری نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت انتخابی مداخلت معاملے میں 41 فرد جرم میں نامزد 19 مدعا علیہان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ فلٹن کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی فینی ولس نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ان سب کو 25 اگست تک رضاکارانہ طور پر خودسپردگی کا موقع ملے گا۔

ولیس نے پیر کو دیر رات کہا کہ’’فرد جرم کے بعد جیسا کہ جارجیا کے قانون کے تحت عام طریقہ کار ہے، گرینڈ جیوری نے ان لوگوں کے لیے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جن پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ ملزم کو 25 اگست 2023 بروز جمعہ تک رضاکارانہ طور پر خودسپردگی کا موقع دے رہی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ وہ عدالت سے آئندہ چھ ماہ کے اندر مقدمے کی سماعت کی تاریخ طے کرنے کو کہیں گی۔ ٹرمپ کو جارجیا میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو پلٹنے کی مبینہ کوشش سے متعلق 13 فوجداری الزامات کا سامنا ہے، جن میں جارجیا آر آئی سی اوایکٹ کی خلاف ورزی، ایک سرکاری اہلکار سے حلف کی خلاف ورزی کا مطالبہ کرنا، جھوٹے بیانات دینا اور لکھنا، جعلسازی اور دوسرے معاملات شامل ہیں۔

قانون کے مطابق صرف جارجیا کی دھوکہ دہی کی ایکٹ میں 20 سال تک قید کی سزا ہے۔ اس شخص کو 250,000 ڈالر تک کے جرمانے یا غیر قانونی سرگرمی سے حاصل ہونے والی آمدنی کا دوگنا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔