مسلح گروہوں نے لبنان کے آٹھ اسکولوں پر قبضہ کیا

جنوبی لبنان میں مسلح گروہوں نے عين الحلوة فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں ایک اور اسکول پر قبضہ کرلیا ہے جسے ملاکر ایسے اسکولوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

یو این آئی

بیروت: جنوبی لبنان میں مسلح گروہوں نے عين الحلوة فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں ایک اور اسکول پر قبضہ کرلیا ہے جسے ملاکر ایسے اسکولوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

لبنان میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (یو این آر ڈبلیو اے) کے ڈائریکٹر ڈوروتھی کلاز نے ایک بیان میں کہا، "ہمیں عمارتوں کو شدید نقصان اور اسکولوں سے تعلیمی سامان اور آلات کی لوٹ مار کی مصدقہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔"


یو این آر ڈبلیو اے نے بیان میں اس بات کا اعادہ کیا کہ سبھی مسلح گروپوں سے اسکول سمیت عين الحلوة فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں فوری طور پر خالی کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی موجودگی اقوام متحدہ کی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے اور کیمپ میں مقیم ہزاروں فلسطینی پناہ گزین بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ آنے والے تعلیمی سال کے بروقت آغاز کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔

بیان کے مطابق مسلح گروپوں کی جانب سے اپنی تنصیبات پر قبضے کے خلاف احتجاج میں ، یو این آر ڈبلیو اےنے جمعہ کو کیمپ میں اپنی خدمات معطل کر دیں اور ہفتے کی صبح جزوی طور پر اپنی خدمات بحال کر دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔