ایپل نے طاقتور کیمرے، ٹائٹینیم ڈیزائن اور یو ایس بی تائپ-سی پورٹ کے ساتھ آئی فون 15 متعارف کرایا

ایپل نے اپنے کسی آئی فون میں پہلی بار یو ایس بی ٹائپ-سی پورٹ کا استعمال کیا ہے۔ آئی فون 15 پرو سیریز میں ایکشن بٹن دیا گیا ہے، جو صارفین کو بہت سی نئی سہولیات فراہم کرے گا

<div class="paragraphs"><p>آئی فون 15&nbsp;</p></div>

آئی فون 15

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ایپل نے منگل کو آئی فون 15 سیریز متعارف کرا دی، جس میں آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس شامل ہیں۔ یہ چاروں میں پرو ماڈلز فیچرز کے حوالے سے زیادہ بہتر فونز ہوں گے۔ اسٹینڈرڈ اور پرو دونوں طرح کے ماڈلز میں کمپنی نے ڈیزائن سے لے کر فیچرز تک بہت سی تبدیلیاں کی ہیں۔

آئی فون 15 سیریز میں پرانے ڈیزائن کو برقرار رکھا گیا ہے۔ آپ کو اب بھی وہی باکسی ڈیزائن نظر آئے گا جس کے پیچھے ڈوئل کیمرہ نصب ہوتا ہے۔ ڈیزائن میں سب سے بڑی تبدیلیوں میں سے سب سے نیچے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کا اضافہ ہے۔ ایپل نے بالآخر آئی فونز میں اپنی لائٹننگ پورٹ کو ہٹا دیا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اب صارفین آئی فون کو جدید اینڈرائیڈ فونز کے چارجر سے بھی چارج کر سکیں گے۔


آئی فون 15 سیریز میں میوٹ سوئچ بٹن کی جگہ ایکشن بٹن کا استعمال کیا گیا ہے، جو صارفین کو بہت سی نئی سہولیات فراہم کرے گا۔ اس ایک بٹن میں کئی کمانڈ سیٹ کیے جا سکتے ہیں۔ کمپنی کا خیال ہے کہ یہ صارفین کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔ ایکشن بٹن کی مدد سے ایکسیسبیلٹی فیچرز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، کیمرہ لانچ کر سکتے ہیں، ٹارچ کو چالو کر سکتے ہیں اور بہت سے دوسرے کام انجام دے سکتے ہیں۔

ایک اور قابل ذکر تبدیلی جس کا ایپل نے اعلان کیا ہے وہ ہے فرنٹ پر پنچ ہول ڈسپلے ڈیزائن کا اضافہ۔ ایپل نے پچھلے سال آئی فون 14 پرو ماڈلز کے آغاز کے ساتھ پہلی بار پنچ ہول ڈسپلے متعارف کرائی تھی لیکن بہت سے لوگوں کو مایوسی ہوئی کہ وہی خصوصیت اسٹینڈرڈ ماڈلز میں کیوں نہیں ہے، اب اسے تمام ماڈل میں فراہم کر دیا گیا ہے۔ نئے آئی فون 15 ماڈلز میں اب ڈائنامک آئی لینڈ کی خصوصیت ہے۔


آئی فون 15 میں 6.1 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے، جبکہ آئی فون 15 پلس میں 6.7 انچ ڈسپلے ہوتا ہے۔ ان دونوں کو ہی ڈسیٹ میں او ایل ای ڈی سپر ریٹینا ڈسپلے کا استعمال کیا گیا ہے۔ آئی فون 15 کو پانچ کلر ویرینٹ میں پیش کیا گیا ہے، جو گلابی، پیلا، سبز، نیلا، اور سیاہ کلر میں دستیاب ہوگا ہے۔

آئی فون 15 پرو سیریز

آئی فون 15 پرو سیریز میں دو ہینڈ سیٹس ہیں اور دونوں کی اسکرین کے سائز مختلف ہیں۔ آئی فون 15 پرو میں 6.1 انچ ڈسپلے ہے اور آئی فون 15 پرو میکس میں 6.7 انچ اسکرین ہے۔ دونوں ہینڈ سیٹس کا ریفریش ریٹ 120Hz ہوگا، جو گیمنگ کا بہتر تجربہ اور سکرولنگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

آئی فون 15 پرو سیریز میں بیک پینل پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس میں پرائمری کیمرہ لینس 48MP کا ہے۔ اس نے 24mm فوکل لینتھ کے ساتھ f/1.78 یپرچر استعمال کیا ہے۔


اس کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ سیکنڈ جنریشن سینسر-شفٹ او آئی ایس فراہم کیا گیا ہے۔ آپٹیکل زوم کے ساتھ ساتھ، lidAr سکینر بھی فوکس کے لیے دستیاب ہوگا، جو کم روشنی میں فوٹو گرافی کا بہتر فیچر فراہم کرے گا۔ بیک پینل پر الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ لینس کے ساتھ میکرو کیمرہ سینسر بھی ہے۔

آئی فون 15 سیریز اور 15 پرو سیریز کی قیمت

آئی فون 15 کی قیمت امریکہ میں 799 ڈالر (تقریباً 66195 روپے)، وہ آئی فون 15 پلس کی قیمت 899 ڈالر (تقریباً 74480 روپے) رکھی گئی ہے۔ ہندوستان میں آئی فون 15 (128 جی بی) کی ابتدائی قیمت 79990 روپے ہوگی، جبکہ آئی فون 15 پلس کی ابتدائی قیمت 89990 روپے ہوگی۔

آئی فون 15 پرو سیریز کی بات کریں تو امریکہ میں آئی فون 15 پرو کی ابتدائی قیمت 999 ڈالر رکھی گئی ہے۔ جبکہ آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالر ہوگی۔ نئے آئی فون امریکہ میں 22 ستمبر سے دستیاب ہوں گے۔ ہندوستان کے لیے پرو ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ہندوستان مارکٹ میں آئی فون 15 پور 134900 روپے میں جبکہ آئی فون پرو میکس 159900 میں دستیاب ہوگا۔

This means that the Pro is priced at $999, whereas the Pro Max will cost you $1,199. The devices will go on sale in the US on September 22.

But, the prices for the Pro models have been hiked in the Indian market. In India, the price starts from Rs 1,34,900 for the iPhone 15 Pro model and the Pro Max will cost Rs 1,59,900. The iPhone 15 is priced at Rs 79,900 in India for the 128GB storage model and the Plus model will be on sale at Rs 89,900.

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔