ملیشیا میں کورونا وائرس کے مزید 2641 نئے کیسز، 18 ہلاکتیں
اس وقت ملک میں کورونا کے 39742 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں سے 253 افراد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں اور 106 افراد کو آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔

کوالالمپور: ملیشیا میں کورونا وائرس کے 2641 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مزید 18 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہ اطلاع ملیشیا کی وزارت صحت نے منگل کو دی۔ وزارت نے کہا کہ پیر کی آدھی رات تک ملک میں کووڈ-19 کے 2641 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے بعد ملک میں اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 27،88،860 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق نئے کیسز میں سے 338 کا تعلق بیرون ملک سے آئے ہیں جب کہ 2303 کیسز مقامی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کووڈ-19 کی وجہ سے مزید 18 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 31696 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں مزید 2808 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا جس کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 27 لاکھ 17 ہزار 422 ہوگئی ہے۔
اس وقت ملک میں کورونا کے 39742 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں سے 253 افراد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں اور 106 افراد کو آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ پیر کو ملک میں 2,23,463 لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی گئی۔ ملک کی 79.2 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی گئی ہے، جب کہ 78.6 فیصد آبادی کو دونوں ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 24.6 فیصد آبادی کو بوسٹر خوراک دی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔