'امریکہ دیوالیہ ہو جائے گا'، ایلون مسک نے بجٹ گھاٹے پر ٹرمپ کو انتباہ کیا

ایلون مسک نے ملک کے بڑھتے بجٹ گھاٹے پر تشویش ظاہر کی ہے، جو گزشتہ مالی سال میں 1٫8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے اپنے بجٹ میں کمی نہیں کی تو ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایلون مسک کی فائل تصویر</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ڈونالڈ ٹرمپ کے بے حد قریبی اور وفاقی اخراجات میں کٹوتی کی مہم کی قیادت کے لیے منتخب مشہور ارب پتی ایلون مسک نے امریکہ کے دیوالیہ ہونے کا انتباہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے اپنے بجٹ میں کمی نہیں کی تو ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ کی نئی حکومت کے ذریعہ بنائی گئی ایجنسی 'ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی سی اینشی (ڈی او جی ای)' کے سربراہ نے منگل کو وہائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ پریس کانفرنس میں اپنی اس فکر مندی کا اظہار کیا۔

مسک نے خاص طور پر ملک کے بڑھتے بجٹ گھاٹے پر تشویش ظاہر کی، جو گزشتہ مالی سال میں 1٫8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اخراجات میں کمی اب کوئی متبادل نہیں بلکہ لازمیت بن چکی ہے۔ لیکن ٹرمپ انتظامیہ کی یہ سخت مالی پالیسیاں قانونی تنازعات میں پھنستی جا رہی ہیں۔

واضح ہو کہ ٹرمپ کے ذریعہ حالیہ ہفتوں میں کئی ایگزیکٹیو آرڈرس جاری کیے گئے ہیں، جن کا مقصد سرکاری خرچ کو کم کرنا ہے۔ لیکن ان کی پالیسیوں کی وجہ سے کئی وفاقی ایجنسیاں یا تو بند ہو گئی ہیں یا ان میں تعینات ملازمین کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ امریکہ کی کئی عدالتوں میں ان فیصلوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں اور کئی سماجی تنظیموں نے اسے اقتدار کا بیجا استعمال قرار دیا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمے بھی درج کرائے ہیں۔


وہیں ان تنازعات کے درمیان ایلون مسک پر بھی مفادات کے ٹکراؤ کے الزام لگ رہے ہیں کیونکہ وہ 'اسپیکس ایکس' اور 'ٹیسلا' کے سی ای او بھی ہیں، جن کے پاس امریکی حکومت کے ساتھ کئی بڑے معاہدے ہیں۔ منگل کو اس بارے میں پوچھے جانے پر مسک نے کہا کہ وہ پوری شفافیت برتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔