امریکہ: پولیس فائرنگ میں حاملہ خاتون سمیت تین افراد ہلاک، سڑکوں پر اترے مظاہرین

امریکہ کے شمالی صوبہ انڈیانا کی راجدھانی انڈیاناپولس میں الگ الگ مقامات پر پولیس کی گولی لگنے سے حاملہ خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد مشتعل لوگ شہر کی سڑکوں پر اتر آئے اور مظاہرہ کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کے شمالی صوبہ انڈیانا کی راجدھانی انڈیاناپولس میں الگ الگ مقامات پر پولیس کی گولی لگنے سے حاملہ خاتون سمیت تین لوگوں کی موت کے واقعہ سے مشتعل لوگ جمعرات کو شہر کی سڑکوں پر اتر آئے اور پولیس کے خلاف جم کر مظاہرہ کیا۔

مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فائرنگ کے واقعات بدھ کی رات ہوئے، جن میں ایک خاتون سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ ان واقعات کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائر ہوا ہے۔ پولیس کی کارروائی کے خلاف رات میں اور دوسرے دن بھی لوگوں کی بھیڑ سڑکوں پر اتر آئی اور اپنے غصہ کا اظہار کیا۔


انڈیانا پولس کے پولیس سربراہ رینڈل ٹائلر نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے۔ انڈیا نا میٹروپولیٹن پولیس نے ان واقعات کی باریکی اور شفافیت کے ساتھ جانچ کرانے کے عزم کا اظہا ر کیا ہے۔ پہلا واقعہ اس وقت ہوا جب پولیس نے ایک شخص کا تعاقب کیا۔ پولیس کا دعوی ہے کہ اس نے پولیس پر گولی چلائی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی گولی چلائی۔ اسی دوران پولیس کی گولی لگنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔

تقریباًً آٹھ گھنٹے بعد دوسرا واقعہ اس وقت رونما ہوا جب چوری کے معاملہ کی جانچ کے تحت پولیس اپارٹمنٹ کے کمپلکس میں پہنچی۔ یہاں بھی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص نے پولیس کے افسران پر گولیاں چلائیں، جس کے بعد پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، پولیس کی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔

ایک دیگر واقعہ میں ایکسپریس وے پر چل ہی ایک حاملہ خاتون پر پولیس نے گولی چلا دی، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ سول رائٹس گروپوں نے واقعات کی باریکی سے جانچ کی اپیل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 May 2020, 4:11 PM