امریکہ میں کووڈ۔ 19 سے 552019 افراد ہلاک، اب تک 3.04 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا سے 50299 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) سے شدید دو چار امریکہ میں اس وبا سے اب تک 5.52 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 3.04 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 552019 پہنچ گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 30458572 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا سے 50299 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیو جرسی میں اس وبا سے اب تک 24561 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیلیفورنیا میں اس وبا سے 59226 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اس وبا سے 48252 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ- 19 سے 33425 ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایلی نوائے میں 23579، مشی گن میں 17119، میساچوسیٹس میں 17185 اور پنسلوانیا میں کورونا سے 25074 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا ٹیکہ کاری کی مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔